Get Alerts

مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت پر پارٹی میں ہلچل: پرویز ملک کے عہدہ چھوڑنے کی استدعا کے بعد ایاز صادق کا انکار

مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت پر پارٹی میں ہلچل: پرویز ملک کے عہدہ چھوڑنے کی استدعا کے بعد ایاز صادق کا انکار
ن لیگ لاہور کی صدارت کے حوالے سے نئے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ سابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے صدارت چھوڑنے کی استدعا کی ہے تو دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق نے بھی اس ذمہ داری کو نبھانے سے انکار کردیا ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق ایازصادق کاکہنا ہے کہ لاہورکی صدارت کسی نوجوان کو سونپی جائے، ان کی اپنے حلقے اور پارٹی کے دیگر امور پر توجہ مرکوز ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک خرابی صحت کے باعث صدارت کا عہدہ مزید اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے۔


 ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کاکہنا ہےکہ وہ 20 سال سے اس عہدے پر فائز ہیں، اب مزید بھاگ دوڑ نہیں کرسکتے، لاہور جلسے سے پہلے ہی انہوں نے صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا، وہ صدارت چھوڑنے کے بعد بھی پارٹی امور میں بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے۔