میرے اوپر تنقید تحریک انصاف کے ایجنڈے پر تنقید کے مترادف ہے، عثمان بزادار

01:21 PM, 19 Dec, 2022

نیا دور
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے موجودہ وزیراعلی پرویزالہی کے الزامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر تنقید تحریک انصاف کے اینجنڈے پر تنقید کے مترادف ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا اور ان کے پاس کافی کچھ کہنے کو ہے مگر وہ ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی تحریک انصاف کی مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحادی حکومت تھی اور اس طرح کے سیاسی اتحاد میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

وزیراعلی پرویز الہی نے اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکموت میں صوبے کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔ پرویز الہی نے مزید کہا کہ انہوں نے چار ماہ انتہائی محنت سے کام کر کے پنجاب میں چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزیدخبریں