تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں ایک پندہ سالہ لڑکے کو بارہ روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے انکشاف کیا کہ قتل سے قبل مذکورہ لڑکے کے ہاتھ اور پاؤں کو کاٹ دیا گیا تھا۔ صارف نے کہا کہ ان کا خاندان معاشی طور پر غیر مستحکم ہے اور وہ انصاف کے لئے لڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تصور نہیں کرسکتی ہوں کہ انہوں نے اس پر کتنا تشدد کیا۔