Get Alerts

منڈی بہاؤالدین: پندرہ سالہ لڑکے کو 12 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا

منڈی بہاؤالدین: پندرہ سالہ لڑکے کو 12 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا
منڈی بہاؤالدین میں پندرہ سالہ لڑکے کو 12 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، انکشاف کیا گیا کہ قتل سے قبل مقتول کے ہاتھ اور پاؤں کو کاٹا گیا، والدین کے پاس کیس کی پیروی کرنے کی استطاعت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں ایک پندہ سالہ لڑکے کو بارہ روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے انکشاف کیا کہ قتل سے قبل مذکورہ لڑکے کے ہاتھ اور پاؤں کو کاٹ دیا گیا تھا۔ صارف نے کہا کہ ان کا خاندان معاشی طور پر غیر مستحکم ہے اور وہ انصاف کے لئے لڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تصور نہیں کرسکتی ہوں کہ انہوں نے اس پر کتنا تشدد کیا۔