جرمنی: نامعلوم افراد کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی، انسانی فضلہ پھینک کر فرار

04:15 PM, 19 Jul, 2019

نیا دور
منڈن بارباروس جامع مسجد  پر یہ حملہ بعض نا معلوم افراد کی طرف سے کیا گیا  جس میں انہوں نےانسانی فضلہ مسجد میں پھیلاتےہوئے قرآن مجید کے نسخے بھی شہید  کر دیئے۔

جرمن شہر مونُسٹر کے قریب منڈن نامی قصبے  کی ایک مسجد کو نقصان  پہنچایا  گیا اور وہاں موجود  قرآن کریم کے نسخوں  کو شہید کر دیا گیا ۔


ترک اسلامی انجمن کے زیر انتظام  منڈن   بارباروس  جامع مسجد  پر یہ حملہ بعض نا معلوم افراد کی طرف سے کیا گیا جس میں انہوں نے  انسانی فضلہ   مسجد میں پھیلاتےہوئے قرآن مجید کے نسخے بھی شہید  کر دیئے۔


 پولیس نے اس واقعےکی تفتیش شروع کر دی   ہے ۔  واضح رہے کہ  حالیہ 10 روز کے دوران جرمنی میں  مجموعی طور پر 7 مساجد حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

مزیدخبریں