جرمن شہر مونُسٹر کے قریب منڈن نامی قصبے کی ایک مسجد کو نقصان پہنچایا گیا اور وہاں موجود قرآن کریم کے نسخوں کو شہید کر دیا گیا ۔
ترک اسلامی انجمن کے زیر انتظام منڈن بارباروس جامع مسجد پر یہ حملہ بعض نا معلوم افراد کی طرف سے کیا گیا جس میں انہوں نے انسانی فضلہ مسجد میں پھیلاتےہوئے قرآن مجید کے نسخے بھی شہید کر دیئے۔
پولیس نے اس واقعےکی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ 10 روز کے دوران جرمنی میں مجموعی طور پر 7 مساجد حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔