چین کو شراب خانہ لگانے کی مذمت کرتے ہیں حکومت غیر اسلامی غیر آئینی اقدام واپس لے: امیر جماعت اسلامی

چین کو شراب خانہ لگانے کی مذمت کرتے ہیں حکومت غیر اسلامی غیر آئینی اقدام واپس لے: امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چین کو شراب لائسنس دینے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چین کو شراب کی فیکٹری لگانے کے اجازت نامے کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت غیر اسلامی ، غیر آئینی و غیر قانونی اقدام واپس لے۔ ایک اسلامی ملک میں شراب پینے اور بنانے جیسے غیر اسلامی فعل کی کوئی گنجائش نہیں۔

سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ گورنر سٹیٹ بنک کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ موجودہ حکومت نے سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے. اب عملی طور پر سٹیٹ بنک کا گورنر یہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی طرف سے مالی وائسرائے ہوگا جماعت اسلامی گو آئی ایم ایف تحریک چلائے گی. وزیراعظم نے کہا وہ ٹیپو سلطان بنیں گے ، 1100 دنوں میں وہ بہادر شاہ ظفر کے راستے پر چل رہے ہیں۔ ہماری تمام معاشی پالیسیاں اب آئی ایم ایف خود طے کرے گا ۔
مہنگائی پر قابو نہ پانے پر ڈاکٹر حفیظ شیخ کو فارغ کیا گیا ہے. یہ جرم صرف ایک وزیر خزانہ کانہیں پورا ٹبر اور کابینہ بھی اس میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ

شراب تیار کرنیوالی چینی کمپنی کے سی ای او بو وانگ ہیں جو پاکستان میں شراب تیار کرے گی۔ یہ پاکستان میں شراب تیار کرنیوالی پہلی چینی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کو چین میں شراب تیار کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے بہترین کارلس برگ برانڈ کو تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں اپنی دو بہترین برانڈ کا اجراء کرے گی۔ کمپنی کی فیکٹری میں شراب کو تیار کرنے، بوتلوں میں بھرنے اور پیکچنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔