ایاز صادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا: فواد چوہدری

10:47 AM, 19 Jun, 2019

نیا دور
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیےایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھی۔



ان کا ایک اور پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کیلئے unlimited وقت دینا ٹیکس کے پیسے اور اسمبلی کے وقت کے ضیاع کے مترادف ہے لہذاࣿ وقت کی limit مقرر کی جائے 45 منٹ کا وقت ہونا چاہئے۔ شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں

 
مزیدخبریں