سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیےایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھی۔
صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے MQM اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھے، ایاز صادق کا ریکارڈ بحثیت اسپیکر بدترین رہا، انھوں نے اپوزیشن کو دبایا پانامہ کاریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکار کیا،عمران خان پر جعلی ریفرنس دائر کیا۔ ان کے دور میں اپوزیشن زیادہ بائیکاٹ پر ہی رہی https://t.co/lwFYaRJ1xz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 19, 2019
ان کا ایک اور پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کیلئے unlimited وقت دینا ٹیکس کے پیسے اور اسمبلی کے وقت کے ضیاع کے مترادف ہے لہذاࣿ وقت کی limit مقرر کی جائے 45 منٹ کا وقت ہونا چاہئے۔ شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں