سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک نقاب پوش لڑکا امام مسجد پر جنسی زیادتی کا الزام لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں لڑکے نے بتایا کہ وہ 12 سال کا تھا جب سے امام مسجد اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
اس نے بتایا کہ وہ 12 سال کی عمر میں پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جب سے یہ امام مسجد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
اس لڑکے کے مطابق امام مسجد نے اس کے علاوہ بھی دیگر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا حتیٰ کہ مدرسے کے بچوں نے چندے کے لیے رکھے گلے میں بھی پرچیوں پر لکھ کے ڈالا کہ امام مسجد ان کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اس لیے اسے مسجد سے نکالا جائے۔
واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن ایس بلاک کی مسجد کے اس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے، جس پر قاری نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔