سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک نقاب پوش لڑکا امام مسجد پر جنسی زیادتی کا الزام لگا رہا ہے۔ ویڈیو میں لڑکے نے بتایا کہ وہ 12 سال کا تھا جب سے امام مسجد اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
اس نے بتایا کہ وہ 12 سال کی عمر میں پانچویں جماعت کا طالب علم تھا جب سے یہ امام مسجد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
ماڈل ٹاؤن ایس بلاک کی جامع مسجد کا امام گزشتہ پندرہ سال سے بچوں سے بدفعلی میں ملوث،متاثرہ لڑکا منظرعام پر آگیا۔
" 12 سال کی عمر میں پانچویں جماعت کا طالب علم تھا تب سے یہ قاری مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔" pic.twitter.com/Z5X82xT07r
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) June 19, 2020
اس لڑکے کے مطابق امام مسجد نے اس کے علاوہ بھی دیگر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا حتیٰ کہ مدرسے کے بچوں نے چندے کے لیے رکھے گلے میں بھی پرچیوں پر لکھ کے ڈالا کہ امام مسجد ان کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اس لیے اسے مسجد سے نکالا جائے۔
واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن ایس بلاک کی مسجد کے اس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے، جس پر قاری نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
Masjid Imaan(since 25yrs of Sblock model town Lahore) accused of abusing children/students for nearly 15yrs according to 1 of the complaints and Masjid committee.This man and his brother are on run. Video is out where this man is abusing his position to sexually abuse his student pic.twitter.com/tMGgPaNBj3
— Hassaan Niazi (@HniaziISF) June 18, 2020