لاہور کے بعد سندھ کے شہر دادو میں بھی ذہنی مریض بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم امام مسجد نکلا جس نے مسجد کی حدود میں ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر دادو کے نواحی گائوں میں 13 برس کی ذہنی مریض بچی نذیراں بنت علی بخش ببر کو مسجد کی حدود میں مولوی نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ مقدمہ سے دستبردار ہونے کےلئےمولوی کے ساتھی جرگہ کرنے کے لئےسخت دبائو ڈال رہے ہیں جس پر بچی کے ورثا نے دادو پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا ،متاثرہ بچی کی والد اور والدہ نے حکومت سے انصاف اور ملزم مولوی محمد نواز ببرکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کباڑیئے کی دکان چلانے والے ملزم رشید نے پندرہ سالہ ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم رشید نے گلی میں کھیلتی ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کاکہنا تھا کہ ملزم رشید کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
آئی جی پنجاب نے ہربنس پورہ سےذہنی معذوربچی سےمبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب نےگرفتارملزم کےخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا،آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ متاثرہ بچی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔