ہالینڈ میں اس وقت کرونا کی وبا اپنے عروج پر ہے۔ اور اب ہالینڈ کے وزیر صحت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کرونا کے روک تھام سے متعلق اجلاس میں شریک ہیں اور اچانک بے ہوش ہو کر گر جاتے ہیں۔
https://twitter.com/Jan_mers/status/1240343340467531777
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس جاری تھا تاہم ولندیزی وزیر صحت اچانک سے گر جاتے ہیں اور اجلاس کے شرکا انہیں اٹھانے کے لئے دوڑتے ہیں۔
یاد رہے کہ کرونا سے اب تک 8 ہزار اموات دنیا بھر میں ہو چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد اس سے اب تک متاثر ہیں،