Get Alerts

ہالینڈ کے وزیر صحت کرونا اجلاس کے دوران بے ہوش ہو کر گر گئے،ویڈیو وائرل

ہالینڈ کے وزیر صحت کرونا اجلاس کے دوران بے ہوش ہو کر گر گئے،ویڈیو وائرل
کرونا وائرس نے بنی نوع انسان کو پراسرار بیماری سے دوچار کرنے کے عمل میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا ہے۔ غریب امیر مرد و عورت بڑا چھوٹا سب اسکی برابر زد میں ہے۔ جہاں روز عام افراد کی اموات کی خبریں سامنے آرہی ہیں تو وہیں دنیا کے طاقتور ترین افراد بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب ایسا ہی واقعہ ہالینڈ میں پیش آیا ہے۔

ہالینڈ میں اس وقت کرونا کی وبا اپنے عروج پر ہے۔ اور اب ہالینڈ کے وزیر صحت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کرونا کے روک تھام سے متعلق اجلاس میں شریک ہیں اور اچانک بے ہوش ہو کر گر جاتے ہیں۔

https://twitter.com/Jan_mers/status/1240343340467531777

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس جاری تھا تاہم ولندیزی وزیر صحت اچانک سے گر جاتے ہیں اور اجلاس کے شرکا انہیں اٹھانے کے لئے دوڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا سے اب تک 8 ہزار اموات دنیا بھر میں ہو چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد اس سے اب تک متاثر ہیں،