عمران حکومت کے پاس مارچ تک کا وقت؟ 92 نیوز کے سابق اینکر ڈاکٹر دانش کی ٹویٹ

09:26 AM, 19 Mar, 2020

نیا دور
92 نیوزپر شو بند ہونے کے بعد  ڈاکٹر دانش نے انکشاف کیا ہے کہ عمران حکومت کا پچھلے سال نومبر میں جانا طے تھا تاہم ایک اہم کام کی وجہ سے انہیں مارچ تک کا وقت مل گیا ۔

ڈاکٹر دانش نے ٹویٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ اب کرونا کی وجہ سے کچھ اور وقت اس حکومت کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہموجودہ نااہل حکومت کاجانانومبرمیں ٹہرالیکن ایک اہم کام کی وجہ سےمارچ تک کاوقت مل گیاتھااب کرونانےاس نااہل حکومت کومزیددنوں کاموقع دلادیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر دانش 92 نیوز پر ایک شو کے میزبان تھے تاہم مبینہ طور پر حکومت پر تنقید کرنے کی پاداش میں انکا شو بند کرا دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ ایران سے زائرین کے پاکستان داخلے میں زلفی بخاری کے کردار کے حوالے سے شو کر رہے تھے جو کہ طاقتور حلقوں کو پسند نہیں آئے۔

جب سے موجودہ حکومت آئی ہے صحافیوں کے لئے اس پر تنقید کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔
مزیدخبریں