اس حوالے سے اب برطانوی ماہرین طب نے اس حوالے سے روشنی ڈالی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بہت سی افواہوں کا بھی خاتمہ کردیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق تا حال کرونا کی کوئی مخصوص دوائی نہیں ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر آئی بروفین کے استعمال کو منع کرنے کے حوالے سے جو بات پھیلائی جا رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے
بی بی سی کے مطابق برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ آئی بروفین کے استعمال سے پہلے آپ کو اپنے معالج سے پوچھنا ہوگا جبکہ پیراسٹامول بھی استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں
انکا کہنا ہے کہ عام طور پر کرونا کے لئے وہی ادویات استعمال کی جاتی ہیں جو عام بخار درد اور نزلے سے بچاؤ کےلئے کی جاتی ہیں۔