Get Alerts

اگرکرونا ہوجائے تو کونسی دوائی لیں؟ اہم سوال سے متعلق جواب

اگرکرونا ہوجائے تو کونسی دوائی لیں؟ اہم سوال سے متعلق جواب
کرونا وائرس روز دہشت کی ایک نئی داستان ہمارے سامنے لے آتا ہے ایسے میں ابھی تک پاکستانیوں کو یہ نہیں معلوم کہ اگر انہیں کرونا کا مرض لاحق ہوجائے تو انہیں کونسی ادوایات لینی ہیں یا کم از کم یہ کہ انہیں کونسی ادویات نہیں لینی۔

اس حوالے سے اب برطانوی ماہرین طب نے اس حوالے سے روشنی ڈالی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بہت سی افواہوں کا بھی خاتمہ کردیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق تا حال کرونا کی کوئی مخصوص دوائی نہیں ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر آئی بروفین کے استعمال کو منع کرنے کے حوالے سے جو بات پھیلائی جا رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے

بی بی سی کے مطابق برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ آئی بروفین کے استعمال سے پہلے آپ کو اپنے معالج سے پوچھنا ہوگا جبکہ پیراسٹامول بھی استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں

انکا کہنا ہے کہ عام طور پر کرونا کے لئے وہی ادویات استعمال کی جاتی ہیں جو عام بخار درد اور نزلے سے بچاؤ کےلئے کی جاتی ہیں۔