سلیم ملک نے الزام لگایا کہ اصل میں پاکستان ٹیم کو خراب کرنے والا یہ بندا تھا۔ اپنی کپتانی کی خاطر اس نے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنایا۔ اپنی بوٹی کی خاطر اس نے سب کی قربانی کی۔
راشد لطیف ایم کیو ایم کا ورکر تھا اور الطاف حسین کو اپنا باپ کہا کرتا تھا۔
02:57 PM, 20 Aug, 2020
پاکستان کے سابق کپتان اور میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت کرکٹ سے تاحیات پابندی کا شکار سلیم ملک نے ایک مرتبہ پھر ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے ایک اور سابق کپتان راشد لطیف سے متعلق کچھ پرانے اور کچھ نئے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشد لطیف ایم کیو ایم کا ورکر تھا اور الطاف حسین کو اپنا باپ کہا کرتا تھا۔ راشد لطیف کھلاڑیوں کو ڈرایا کرتا تھا کہ بوری بند لاش ملے گی۔