پاکستان کے سابق کپتان اور میچ فکسنگ کے الزامات کے تحت کرکٹ سے تاحیات پابندی کا شکار سلیم ملک نے ایک مرتبہ پھر ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے ایک اور سابق کپتان راشد لطیف سے متعلق کچھ پرانے اور کچھ نئے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشد لطیف ایم کیو ایم کا ورکر تھا اور الطاف حسین کو اپنا باپ کہا کرتا تھا۔ راشد لطیف کھلاڑیوں کو ڈرایا کرتا تھا کہ بوری بند لاش ملے گی۔
سلیم ملک نے الزام لگایا کہ اصل میں پاکستان ٹیم کو خراب کرنے والا یہ بندا تھا۔ اپنی کپتانی کی خاطر اس نے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنایا۔ اپنی بوٹی کی خاطر اس نے سب کی قربانی کی۔