پیرا 66 کے مندرجات سے متاثر افراد کے لیے قانونی راستہ موجود ہے، رضا ربانی

04:47 PM, 20 Dec, 2019

نیا دور

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر  پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کو سراہنےکی کوشش تاریخ کی ستم ظریقی ہے۔


خصوصی عدالت نے 17 دسمبر کو پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کا جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ 19 دسمبر کو جاری کیا گیا۔

تین رکنی پینل کے تفصیلی فیصلے میں جج وقار احمد سیٹھ نے پیرا گراف نمبر 66 میں لکھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرم کو گرفتار کر کے سزائے موت دلوانے کے حکم پر عمل درآمد کروائیں، اگر پرویز مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو اسلام آباد لا کر تین روز تک ڈی چوک پر لٹکایا جائے۔ وقار احمد سیٹھ کے ان ریماکس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ  آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کو سراہنےکی کوشش تاریخ کی ستم ظریقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا 66 کے مندرجات سے متاثر افراد کے لیے قانونی راستہ موجود ہے، متاثرہ شخص اس پیرا کو فیصلے سے حذف کرنے کے لیے  متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔


رضا ربانی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر آرٹیکل 209 کے تحت درخواست دائر نہیں کی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں