میلبرن ٹیسٹ: فاسٹ بولر خرم شہزاد ڈیبیو میچ میں ہی انجری کا شکار

پی سی بی کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران جسم کے بائیں جانب تکلیف کی شکایت کی تھی۔ میڈیکل پینل کی طرف سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

04:44 PM, 20 Dec, 2023

ذیشان نواز

پرتھ میں موجود آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران جسم کے بائیں جانب تکلیف کی شکایت کی تھی۔

ان کی شکایت کے بعد ٹیسٹ میچ کے اختتام پر انہیں ایم آر آئی سکین کے لیے بھیجا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل کی طرف سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

واضح  رہے کہ خرم شہزاد نے ڈیبیو میچ میں مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر سپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ میڈیکل ٹیم سپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی سکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ابرار احمد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں