معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی خون دینے کی جعل سازی بے نقاب

09:26 AM, 20 Jan, 2020

نیا دور
سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی خون دینے کی جعل سازی بے نقاب ہو گئی۔

فرودس عاشق اعوان کی خون کے عطیے سے متعلق جعل سازی پر فیک نیوز بسٹر نے کہا کہ اس حوالے سے تمام خبریں جعلی ہیں۔ تاہم اس ساری جعل سازی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات خون دینے کی اداکاری کر رہی ہیں۔



تفصیلات کے مطابق منو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے سندس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میں خون کے عطیے کا اعلان کیا لیکن فوٹو سیشن کے بعد کسی اور کا عطیہ کیا گیا خون اپنے نام سے جمع کروا دیا۔

جب سندس فاﺅنڈیشن کی انتظامیہ فردوس عاشق اعوان کو خون کے عطیے کیلئے لے کر گئی تو انہوں نے کہا کہ مجھے جلدی ہے اور میں نے اسلام آباد جانا ہے۔ جب فردوس عاشق اعوان نے جلدی کا کہا تو انتظامیہ کی جانب سے پہلے خالی اور پھر کچھ دیر بعد بھری ہوئی بوتل لگا دی گئی اور فوٹو سیشن کروا دیا گیا۔

مزیدخبریں