فرودس عاشق اعوان کی خون کے عطیے سے متعلق جعل سازی پر فیک نیوز بسٹر نے کہا کہ اس حوالے سے تمام خبریں جعلی ہیں۔ تاہم اس ساری جعل سازی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات خون دینے کی اداکاری کر رہی ہیں۔
Disseminating #FakeNews is not only unethical and illegal but it is also disservice to the nation. It is the responsibility of everyone to reject irresponsible behavior. Reject #FakeNews pic.twitter.com/0zDgcq5tYq
— FakeNewsBusterMoIB (@FakeNews_Buster) January 19, 2020
تفصیلات کے مطابق منو بھائی کی دوسری برسی کے موقع پر فردوس عاشق اعوان نے سندس فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب میں خون کے عطیے کا اعلان کیا لیکن فوٹو سیشن کے بعد کسی اور کا عطیہ کیا گیا خون اپنے نام سے جمع کروا دیا۔
جب سندس فاﺅنڈیشن کی انتظامیہ فردوس عاشق اعوان کو خون کے عطیے کیلئے لے کر گئی تو انہوں نے کہا کہ مجھے جلدی ہے اور میں نے اسلام آباد جانا ہے۔ جب فردوس عاشق اعوان نے جلدی کا کہا تو انتظامیہ کی جانب سے پہلے خالی اور پھر کچھ دیر بعد بھری ہوئی بوتل لگا دی گئی اور فوٹو سیشن کروا دیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے عوام کو ماموں بنا دیا لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب محفوظ کرلیا!
تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ اشرف نامی شخص نے دیا اور معاون خصوصی خون کی بوتل کے ساتھ فوٹو سیشن کروا گئیں@Dr_FirdousPTI #FirdousAshiqAwan #GNN #GNNupdates @PTIofficial @pmln_org @Marriyum_A pic.twitter.com/URMu1rmTxL
— GNN (@gnnhdofficial) January 18, 2020