تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر و سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات بنایا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان دونوں پر مشتمل ٹیم بہترین کام کرے گی۔
Truly an honorable and dignified man @shiblifaraz has been appointed new Information minister of Pak, and a brilliant @AsimSBajwa appointed SAPM on info both ll make a great team.... all the best
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 27, 2020