افغان قوم کا احساس،'پاک افغان چمن بارڈر فوری طور پر کھول دیا جائے'

09:01 AM, 20 Mar, 2020

نیا دور
پاکستان میں کرونا کی وبا اپنے عروج کی طرف گامزن ہے ایسے میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔















وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد کئی ماہرین اور صحافیوں نے وزیر اعظم کے اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستانی اور افغان عوام کے لئے تباہی کا نسخہ قرار دیا ہے جبکہ اسے پاگل پن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں