سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چمن سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم کے اس اعلان کے بعد کئی ماہرین اور صحافیوں نے وزیر اعظم کے اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پاکستانی اور افغان عوام کے لئے تباہی کا نسخہ قرار دیا ہے جبکہ اسے پاگل پن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔