پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج :خرم دستگیر سمیت دیگر نامزد

08:23 AM, 20 Oct, 2020

نیا دور
پی ڈی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر، محمود بشیر ورک اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ سمیت 100 سے زائد نا معلعوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے  ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ جلسہ سے قبل ضلعی انتظامیہ اور منتظمین کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ جلسے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی اور نا ہی سڑکیں بند کی جائیں گی۔تاہم انتظامیہ ہی کی جانب سے کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا گیا تھا جسے لیگی کارکنوں نے خود ہٹایا تھا۔ مقدمے میں لکھا گیا کہ منتظمین نے وقت کی پابندی نہیں کی اس کے علاوہ ساونڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی بھی کی۔ علاوہ ازیں حکومت اور حکومتی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں۔ اسی مد میں ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

https://twitter.com/HaiderKaleemB/status/1316505228477374465
مزیدخبریں