آڈیو کلپ جسے میڈیا رپورٹس میں سی سی پی او کی جانب منسوب کیا گیا ہے اس میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون سی سی پی او کو سلام کرتی ہے اور اپنے کیس کے بارے میں استفسار کرتی ہے جس پر عمر شیخ بھڑک جاتے ہیں اور اسے گالی دے کر پکارتے ہیں اور اسے آئندہ انہیں کال نہ کرنے کا کہتے ہوئے حوالہ دیتے ہیں کہ وہ اس خاتون کا کتنا خیال کر رہے ہیں اور اس نے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بند کرو اب یہ تماشہ.
جیو نیوز کے مطابق رائےونڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سی سی پی او کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حیدر علی نامی سب انسپکٹر نے اس کے شوہر سے مقدمہ درج نہ کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے رشوت لے لی مگر پھر مقدمہ بھی درج کر لیا۔
دوسری جانب سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو گفتگو ان کے خلاف نئی کہانی ہے۔