ڈاکٹر عامر لیاقت آصف زرداری کے قدموں میں کیوں بیٹھے؟

11:50 AM, 20 Sep, 2019

نیا دور
اکثر افراد کو نئی حکومت کے قیام کے وقت کے وہ  مناظر یاد ہونگے جب  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے وزیراعظم   عمران خان کے پاس آکر نیچے بیٹھ گئےتھے اور گفتگو کرتے رہے اس کے بعد وہ سابق صدر آصف علی زرادری کے پاس گئے اور پھر نیچے بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔

عامر لیاقت حسین اس بارے میں وقتاً فوقتاً مختلف بیانات دیتے رہے ہیں، اُس وقت ان کا کہنا تھاکہ  وہ جس کام کیلئے آصف علی زرداری کے پاس گئے تھے وہ کام ہو گیا اور سب نے دیکھا کہ اسپیکر کی نسبت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=NfJxjYHlLvg

ایک اور موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ  قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پپپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے قدموں میں نہیں بیٹھے  بلکہ ان سے ن لیگ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا۔ 

تاہم اب انہوں نے اس متعلق ایک نیا بیان داغ دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے اس بارے اب دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک آدمی کے گھٹنوں میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے تکلیف ہے اور وہ اٹھ نہیں سکتا تو میں اسے اٹھنے کیلئے کیسے کہوں؟  مولا علی کا قول ہے کہ قدموں میں بیٹھے ہوئے لوگ گرتے نہیں ہیں ، کرسی پر بیٹھنے والے گر جاتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=1Zf4hbUBPW0
مزیدخبریں