اکثر افراد کو نئی حکومت کے قیام کے وقت کے وہ مناظر یاد ہونگے جب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے وزیراعظم عمران خان کے پاس آکر نیچے بیٹھ گئےتھے اور گفتگو کرتے رہے اس کے بعد وہ سابق صدر آصف علی زرادری کے پاس گئے اور پھر نیچے بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔
عامر لیاقت حسین اس بارے میں وقتاً فوقتاً مختلف بیانات دیتے رہے ہیں، اُس وقت ان کا کہنا تھاکہ وہ جس کام کیلئے آصف علی زرداری کے پاس گئے تھے وہ کام ہو گیا اور سب نے دیکھا کہ اسپیکر کی نسبت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=NfJxjYHlLvg
ایک اور موقع پر انکا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پپپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے قدموں میں نہیں بیٹھے بلکہ ان سے ن لیگ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا۔
تاہم اب انہوں نے اس متعلق ایک نیا بیان داغ دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے اس بارے اب دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک آدمی کے گھٹنوں میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے تکلیف ہے اور وہ اٹھ نہیں سکتا تو میں اسے اٹھنے کیلئے کیسے کہوں؟ مولا علی کا قول ہے کہ قدموں میں بیٹھے ہوئے لوگ گرتے نہیں ہیں ، کرسی پر بیٹھنے والے گر جاتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=1Zf4hbUBPW0