تاہم اب یہ دعوی' آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ ریپریزینٹیٹو ٹیریسا سینچائز مکمل طور پر جھٹلا دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی میں چھوٹ صرف ان ممالک کو ملے گی جنہوں نے اس کے لئے درخواست دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے قرض میں چھوٹ کے لئے تاحال کسی قسم کی کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اس سال کسی خاطر خواہ کمی کا خدشہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ دعوی' کیا تھا کہ پاکستان کو 12 ارب ڈالر کی ڈیٹ ریلیف یا قرض میں چھوٹ مل گئی ہے جسے ا میڈیا میں پاکستانی حکومت کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا تھا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے سٹیٹ بینک اور حکومت کے درمیان جاری رسہ کشی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔