کرونا ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اسحاق ڈار کی وزیراعظم پر تنقید

05:11 PM, 21 Apr, 2020

نیا دور
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خزانہ پاکستان و مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کرونا ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران نیازی نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا ہے، جو صنعتکاروں سے رابطہ کر رہا ہے اور مجبور کر رہا ہے کہ عمران نیازی کو کرونا کے نام پر چندہ دیں۔ دنیا کی حکومتیں اپنی عوام، صنعتوں/کاروباروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہیں مگر پاکستان میں الٹا نظام مسلط کر دیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کی قومی مہم میں خورشید عالم کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ خورشد عالم کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔



نوٹیفکیشن وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سےجاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خورشید عالم معاوضے کے بغیر اعزازی طور پر بطور فوکل پرسن خدمات انجام دیں گے۔ خورشید عالم کرونا فنڈ میں عوام اور کاروباری حضرات کی شمولیت کیلئے اقدامات تجویز کریں گے اور بطور فوکل پرسن کرونا فنڈ سے متعلق مہم سے وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔ مہم کی کامیابی اور متعلقہ فریقین سے روابط قائم کرنا خورشید عالم کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔ فوکل پرسن مہم کے حوالے سے ایشوز اور مجوزہ حل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے کرونا فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے فوکل پرسن کی تعیناتی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی کچھ تنقیدی ٹوئٹس مندرجہ ذیل ہیں۔







مزیدخبریں