اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران نیازی نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا ہے، جو صنعتکاروں سے رابطہ کر رہا ہے اور مجبور کر رہا ہے کہ عمران نیازی کو کرونا کے نام پر چندہ دیں۔ دنیا کی حکومتیں اپنی عوام، صنعتوں/کاروباروں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہیں مگر پاکستان میں الٹا نظام مسلط کر دیا گیا ہے۔
عمران نیازی نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے لئیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا ہے جو صنعتکاروں سے رابطہ کر رہا ہے اور مجبور کر رہا ہے کہ عمران نیازی کو کورونا کے نام پر چندہ دیں۔دنیاکی حکومتیں اپنی عوام،صنعتوں/کاروباروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہیں مگرپاکستان میں الٹا نظام مسلط کردیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/buqkgaKFz1
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 21, 2020
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کی قومی مہم میں خورشید عالم کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ خورشد عالم کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سےجاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خورشید عالم معاوضے کے بغیر اعزازی طور پر بطور فوکل پرسن خدمات انجام دیں گے۔ خورشید عالم کرونا فنڈ میں عوام اور کاروباری حضرات کی شمولیت کیلئے اقدامات تجویز کریں گے اور بطور فوکل پرسن کرونا فنڈ سے متعلق مہم سے وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔ مہم کی کامیابی اور متعلقہ فریقین سے روابط قائم کرنا خورشید عالم کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔ فوکل پرسن مہم کے حوالے سے ایشوز اور مجوزہ حل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔
وزیراعظم کی جانب سے کرونا فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے فوکل پرسن کی تعیناتی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی کچھ تنقیدی ٹوئٹس مندرجہ ذیل ہیں۔
عمران نیازی نے بھتہ خوری کے لئے ایک فوکل پرسن اپوائنٹ کیا ہے۔ جو تاجروں اور بزنس مینوں سے مل کر بھتے (چندہ) کے لئے مجبور کرے گا ورنہ اغوار کار عیب گروپ کے ذریعے اٹھوا لیا جائے گا یا میڈیا کے کتے چھوڑے جائیں گے اس پر سزا دینے کو۔ pic.twitter.com/EQW6VovejA
— Iftikhar chaudhary (@Iftikha49557168) April 21, 2020
فرنٹ مین کا نیا نام فوکل پرسن ھو گیا ھے ۔۔۔۔
— Najib Ahmed (@NajibAh82251349) April 21, 2020
چندہ اکٹھا کرنےکی مہم کے لیئے ایک فوکل پرسن مقرر کردیا ہے نیازی نےجو صنعتکاروں سے رابطہ کرکے مجبور کر رہا ہے کہ نیازی کو کورونا کےنام پر چندہ دیں۔
بھکاری کا زبردستی بھیک لینے کا طریقہ۔۔
ملک پر بھکاری مسلط ہوگا توپھر یہی کچھ ہوگا۔
بھکاری کی دوڑ کشکول تک @MIshaqDar50@MaizaHameed pic.twitter.com/DQ6hbPF5as
— Syeda Shehla shah? (@syedams1) April 21, 2020
قوم کومبارک ہو نیازی صاحب نے مانگنے کےلیے سرکاری خرچہ پہ اپناایک کل وقتی فوکل پرسن مقررکردیا ہے جو تمام کاروباری افراد سے بزورحکومت چندہ لےگااورچندہ نا دینے والوں کوبلیک میل بھی کیاجاسکےگا#PtiGovtfail#CorruptionOfPTI#coronaFund#CorruptionInNayaPakistan#چندہ_دو_ٹیکس_چھوٹ_لو pic.twitter.com/kTagxj10ci
— فیصل نوازگھمن faysal (@faysalghuman) April 21, 2020