عمران خان نے مئی 2018 میں فارنگ فنڈنگ کیس کی تحقیقات خفیہ رکھنے کی درخواست دی جو خارج کردی گئی: اکبر ایس بابر

09:34 AM, 21 Jan, 2021

نیا دور
تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کی بات کر رہے ہیں تاہم 30 مئی 2018 کو انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فارن فنڈنگ کیس کی کاروائی خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

اپنے ٹوئٹر سے جاری ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے اس درخواست کو خارج  کرنے کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ 21 جنوری 2020 کو عمران خان فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کا کہہ رہے ہیں جبکہ 30مئی 2018 کو انہوں نے اسے خفیہ رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جسے مسترد کر دیا گیا۔

https://twitter.com/asbabar786/status/1351958169614880768

 

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں کوئی سیاسی مخالف جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔

اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔




 
مزیدخبریں