اپنے ٹوئٹر سے جاری ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے اس درخواست کو خارج کرنے کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ 21 جنوری 2020 کو عمران خان فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کا کہہ رہے ہیں جبکہ 30مئی 2018 کو انہوں نے اسے خفیہ رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جسے مسترد کر دیا گیا۔
https://twitter.com/asbabar786/status/1351958169614880768
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں کوئی سیاسی مخالف جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔
اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔