تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو صورتحال ان دعووں کے بالکل برعکس ںطر آتی ہے۔ کرونا وائرس کے اب تک کلوزڈ کیسز کی تعداد پاکستان میں 2156 ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 209 یوں یہ تقریبا 9.69 یا 10 فیصد کے قریب بنتی ہے۔ جو کہ ایک خوفناک شرح ہے۔ اگر یہی شرح برقرار رہتی ہے تو اعداد و شمار کے مطابق اب تک کے کنفرمرڈ کیسز کے مقابلے میں 1000 اموات ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو پاکستان میں اموات کی تعداد 27 تھی جبکہ اب یہ 209 ہو چکی ہیں۔تشویش ناک بات یہ بھی ہے کہ پچھلے6 روز کے درمیان 92 اموات ہوچکی ہیں۔ 15 اپریل کو پاکستان میں کل 111 اموات تھیں جن کی تعداد اب 209 ہو چکی ہے۔
اسی طرح پچھلے 6 دنوں میں نئے کیسز کی تعداد میں بھی 3500 سے تک کا اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ چئیرمین این ڈی ایم اے مئی میں کرونا کی دوسری لہر جبکہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان مئی میں حالات کی خرابی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔