پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے حکومتی احکامات کے خلاف اپنے حلقے میں سبزیوں کا بازار لگا کر لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

03:58 PM, 22 Apr, 2020

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فردوس شمیم ​​نقوی نے کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سبزیوں کی فروخت کے لیے "بچت بازار" لگا کر ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔

بچت بازار کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لگایا گیا جو فردوس شمیم نقوی کا حلقہ انتخاب ہے۔ بچت بازار میں فردوس شمیم نقوی کے بینیرز بھی لگائے گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے ایس او پیز کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوامی اجتماعات پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر فردوس شمیم ​​نقوی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیلیٹی مارکیٹ مقامی حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد قائم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وقت مجموعی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 212 سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں