بچت بازار کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لگایا گیا جو فردوس شمیم نقوی کا حلقہ انتخاب ہے۔ بچت بازار میں فردوس شمیم نقوی کے بینیرز بھی لگائے گے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے ایس او پیز کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوامی اجتماعات پر سختی سے پابندی عائد ہے۔
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر فردوس شمیم نقوی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یوٹیلیٹی مارکیٹ مقامی حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد قائم کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وقت مجموعی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 212 سے زائد افراد اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
These PTI wala are playing with lives of people of Karachi . Opposition leader Sindh @Fsnaqvi has arranged " Bachat Bazar " in his constituency violated the SOP of Lockdown #lockdownsindh #COVID19Pakistan #StayHomeStaySafe pic.twitter.com/21fF1YZ8hA
— Fayaz Chachar (@ChacharFayaz) April 22, 2020