کرونا وائرس: سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کرونا وائرس: سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
کرونا وائرس نے اس وقت  پاکستان میں پنجے گاڑھ لیئے ہیں۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد مریضوں کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں ’ لاک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بدھ سے کاروباری مراکز، پارک اور ریستوران جبکہ جمعرات سے سرکاری دفاتر بند کر دیے جائیں گے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 25 اور بلوچستان میں 6 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 170، پنجاب میں 26، بلوچستان میں 16، خیبر پختونخوا میں 15، اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں کورونا کے تین مریض موجود ہیں۔

اب تک ملک میں کورونا وائرس سے کے زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 234 ہے جبکہ دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔