کرونا کی وبا کو ختم ہونے میں 2 سال کا عرصہ لگے گا، عالمی ادارہ صحت

07:11 AM, 22 Aug, 2020

نیا دور

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ کرونا وائرس کی وبا دو برس سے کم مدت میں ختم ہو جائے گی۔





جمعہ کو جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم  کا کہنا تھا کہ سنہ 1918 میں ابتدائی طور پر ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے۔





لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو کم وقت میں روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔





ان کا کہنا تھا یقیناً زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔انھوں نے اس موقع پر عالمی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ زیادہ میل جول سے وائرس کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔






عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور عالمی یکجہتی پر زور دیا۔

واضح رہے کہ 1918 میں پھیلنے والے اسپینش فلو سے تقریباً 50 لاکھ افراد ہلاک ہوئے اور کرونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 8 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ وائر سے 22 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

مزیدخبریں