نیا دور کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھت سے نیچے گلی کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے جس میں ایک جتھا چلتا ہوا جا رہا ہے جنہوں نے سولین کپڑے پہن رکھے ہیں جبکہ ان میں باوردی پولیس اہکار بھی شامل ہیں۔
اتنے میں گزرنے والے یہ افراد اوپر کی جانب کیمرا ہٹانے کا کہنا شروع کر دیتے ہیں اور عورت کو دھمکاتے ہوئے اندر جانے کا کہتے ہیں۔ اسی اثنا میں ساتھی کی شہہ پا کر ان میں سے ایک پستول نکال کر اس عورت کی جانب سیدھا فائر کر دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق معجزانہ طور پر بچ گئی اب پولیس کی جانب سے صلح کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔ جبکہ متاثرہ عورت کی بجائے پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی ہے۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1296835050797969408