فیروز والا: پنجاب پولیس کے مبینہ اہلکاروں کی دہشت گردی، ویڈیو بناتی عورت پر سیدھا فائر کردیا

فیروز والا: پنجاب پولیس کے مبینہ اہلکاروں کی دہشت گردی، ویڈیو بناتی عورت پر سیدھا فائر کردیا
پنجاب پولیس کی مبینہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا اور اس بار فیروز والا میں سادے کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے چھت پر کھڑی ایک عورت پر سیدھی گولی صرف اس لیئے چلا دی کہ وہ انکی ویڈیو بنا رہی تھی۔

نیا دور کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ  چھت سے نیچے گلی کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے جس میں ایک جتھا چلتا ہوا جا رہا ہے جنہوں نے سولین کپڑے پہن رکھے ہیں جبکہ ان میں باوردی پولیس اہکار بھی شامل ہیں۔

اتنے میں گزرنے والے یہ افراد اوپر کی جانب  کیمرا ہٹانے کا کہنا شروع کر دیتے ہیں اور عورت کو دھمکاتے ہوئے اندر جانے کا کہتے ہیں۔ اسی اثنا میں ساتھی کی شہہ پا کر ان میں سے ایک پستول نکال کر اس عورت کی جانب سیدھا فائر کر دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق معجزانہ طور پر بچ گئی اب پولیس کی جانب سے صلح کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔ جبکہ  متاثرہ عورت کی بجائے پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی ہے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1296835050797969408