امریکا میں دو چینی باشندوں پر کرونا کی ویکسین سے متعلق مواد چوری کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
امریکا کی قومی سلامتی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا ہے کہ 34 سالہ لی شیاؤیو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہیکرز چین میں موجود ہیں اور امریکی قانون کے دائرے سے دور ہیں، انہوں نے اپنے ذاتی فائدے اور چین کی وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی کے مفاد کے لیے کوششیں کیں۔