Get Alerts

چینی ہیکرز نے امریکی کرونا ویکسین پر ڈاکہ ڈالا: امریکی حکومت کا الزام

چینی ہیکرز نے امریکی کرونا ویکسین پر ڈاکہ ڈالا: امریکی حکومت کا الزام
امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ  نے دو چینی شہریوں پر امریکا اور دیگر ممالک میں سیکڑوں کمپنیوں کی کرونا ویکسین پر تحقیقی مواد چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکا میں دو چینی باشندوں پر کرونا کی ویکسین سے متعلق مواد چوری کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکا کی قومی سلامتی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز کا کہنا ہے کہ 34 سالہ لی شیاؤیو اور 33 سالہ ڈونگ جیاژی نے امریکا، چین اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیکرز چین میں موجود ہیں اور امریکی قانون کے دائرے سے دور ہیں، انہوں نے اپنے ذاتی فائدے اور چین کی وزارت اسٹیٹ سیکیورٹی کے مفاد کے لیے کوششیں کیں۔