پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک بھی ابتدائی سماعت ہی میں زیر بحث آ گئی ہے۔ اس سے لگ رہا ہے کہ ازخود نوٹس کیس لمبا چلے گا، ایسا نہیں ہے کہ تین ہی سوال ہیں اور لارجر بنچ چار سے پانچ دن میں فیصلہ سنا دے گا، احمد بلال محبوب
لارجر بنچ سے سینیئر دو ججوں کو باہر بٹھایا گیا ہے حالانکہ ان میں سے ایک اگلا چیف جسٹس ہے۔ اس بنچ کی دوبارہ سے تشکیل ہونی چاہئیے۔ ججوں کے خلاف ریفرنس فائل تو ہوتے ہیں مگر کسی نتیجے پہ نہیں پہنچتے، اویس بابر