اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کیلئے دعا کرنی ہے۔ مجھ سمیت کابینہ کے تمام لوگ اپنے گھروں میں 3 دن کیلئے آئیسولیٹ ہوچکے ہیں۔ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس اب ویڈیو لنک پر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ سعید غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کے نتائج میں کرونا وائرس کے ان کے جسم میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ‘گذشتہ روز میں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، تاحال جو علامات وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر ایسولیشن میں رہ کر ادا کر رہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں’