مجھے نواز شریف کو واپس لانے کے لیئے برطانیہ بھی جانا پڑا تو جاؤں گا: وزیر اعظم عمران خان

12:24 PM, 23 Oct, 2020

نیا دور
پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی تقریر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے  تحریک انصاف کے یوتھ کنوینشن میں اپنی تقریر کے دوران نواز شریف کو انتقامی اشارہ کرتے ہوئے  لندن سےواپس لانے کا اعادہ کیا تھا جبکہ اب اس سلسلے میں ان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اے آر وائی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو نواز شریف کے حوالےسے وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی بات کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہ نواز شریف کو واپس لانے  برطانیہ بھی جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ  اجازت دیئے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس کے ساتھ جعل سازی کی گئی تھی اور وہ رپورٹس جعلی ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ رپورٹس پنجاب حکومت نے کروائیں تھیں جو کہ تحریک انصاف کی ہی حکوت ہے۔ اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان رپورٹس میں کسی بھی قسم کی جعل سازی کے شبے کو مکمل طور پر رد کردیا تھا۔

https://twitter.com/ShafiqueArajput/status/1319606143552049154
مزیدخبریں