پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی تقریر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوتھ کنوینشن میں اپنی تقریر کے دوران نواز شریف کو انتقامی اشارہ کرتے ہوئے لندن سےواپس لانے کا اعادہ کیا تھا جبکہ اب اس سلسلے میں ان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اے آر وائی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو نواز شریف کے حوالےسے وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے بھی بات کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہ نواز شریف کو واپس لانے برطانیہ بھی جائیں گے۔
یاد رہے کہ اجازت دیئے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس کے ساتھ جعل سازی کی گئی تھی اور وہ رپورٹس جعلی ہیں۔ جبکہ ٹیسٹ رپورٹس پنجاب حکومت نے کروائیں تھیں جو کہ تحریک انصاف کی ہی حکوت ہے۔ اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان رپورٹس میں کسی بھی قسم کی جعل سازی کے شبے کو مکمل طور پر رد کردیا تھا۔
https://twitter.com/ShafiqueArajput/status/1319606143552049154