لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے مقامی شہری زبیدہ بی بی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ وہ بالغ ہے اور اس نے چینی لڑکے سے شادی کی ہے، مگر ایف آئی اے حکام نے انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اےحکام کو انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا۔