لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے حکام کو چینی نوجوان سے شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے مقامی شہری زبیدہ بی بی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ وہ بالغ ہے اور اس نے چینی لڑکے سے شادی کی ہے، مگر ایف آئی اے حکام نے انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اےحکام کو انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا۔